بین الاقوامیمتفرقات
کینیا کی مائیں پولیس کی بربریت کے خاتمے کے لیے برسر پیکار ۔
جن ماؤں کے بیٹے پولیس کے ہاتھوں مارے گئے وہ انصاف کے لیے لڑنے اور دوسرے نوجوانوں کی حفاظت کے لیے متحد ہو گئی ہیں۔
19 آگست 2017 کی بات ہے جب نیروبی کی کچی آبادی کے مقیم دو بھائیوں کو پولیس نے بے دردی سے قتل کر دیا،
اس تناظر میں نیروبی کی کچی آبادی میں بسنے والی مائیں کمر بستہ ہو کر انصاف کے لئے آواز بلند کئے ہوئے ہیں،کچھ ماؤں کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں کہ اگر بات کو طول دیا گیا تو ان کے باقی ماندہ اہل خانہ کو بھی موت کی نیند سلا دیا جائے گا،