بین الاقوامی

مشہور سعودی یوٹیوبر عزیز الاحمد 27 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

احمد جاوید

مشہور سعودی یوٹیوبر عزیز الاحمد 27 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معروف سعودی یوٹیوبر عزیز الاحمد جمعرات کو 27 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے۔

الاحمد، جو کہ "القازم” کے نام سے جانا جاتا تھا، جس کا عربی میں مطلب "بونا” ہوتا ہے، ان کے مداحوں کے لئے یہ خبر یقیناً بہت زیادہ تکلیف دہ ہے،

ان کے مداحوں نے ان کے صفحہ پر تعزیتی پیغامات بھی بھیجے جس میں دکھ کا عنصر واضح ہے۔

1995 میں ریاض میں پیدا ہونے والے الاحمد کو ایک جینیاتی بیماری اور ہارمونل عارضہ تھا جس کی وجہ سے نشوونما میں مسائل پیدا ہوئے, اور 27 سال میں بھی چھوٹے بچے کی طرح لگتے تھے۔

Related Articles

Back to top button