Uncategorizedبین الاقوامی خبریں

روسی پیٹرولیم مصنوعات پر پابندی ہنگری کی معیشت پر ایک قسم کا ایٹم بم گرانے کے مترادف ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی مصنوعات پر پابندی خطرے میں پڑ گئی کیونکہ ہنگری نے اسے اپنی معیشت پر ” ایٹم بم ” گرانے سے تشبیہ دے دی۔

ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے اپنے ایک بیانئے میں کہا ہے کہ وہ یورپین یونین کے اس فیصلے کو ویٹو کر سکتے ہیں، کیوں کہ یورپین یونین کو اس کے اس فیصلے سے ہنگری میں پیدا ہونے والے توانائی کے بحران کا ادراک نہیں ہے، اور ہنگری مستقل میں کسی بھی بحران سے نمٹنے کا متحمل نہیں، جبکہ ہماری تعمیرات کے ڈھانچے کا دارومدار ماسکو پر ہے۔

وزیر اعظم وکٹر اوربان نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ وہ کسی بھی ایسی تجویز پر بات چیت کے لیے تیار ہیں جو ہنگری کے

مفادات کو پورا کرے۔

یاد رہے کہ ہنگری اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ٪65 فیصد خام و ریفائینڈ تیل روس سے حاصل کرتا ہے۔

Related Articles

مزید چیک کریں
Close
Back to top button