بین الاقوامی

امیر قطر کا اپنی زوجہ کے ساتھ اسپین کا سرکاری دؤرہ۔

محمد سلیم اسپین۔


امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنی بیوی شہزادی شیخہ جواہر بنت حمد بن سحیم الثانی کے ساتھ سپین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ امیر قطر کے ساتھ بات چیت میں معاونت کیلیئے ایک بڑا وفد (بشمول وزرائے قطر کے لیڈر، وزیر مالیہ، وزیر صنعت و تجارت، وزیر بجلی و آبپاشی) بھی ساتھ شامل ہے۔ سپین کے بادشاہ فیلیپ اور اس کی ملکہ لیٹیزیا نے امیر قطر کا استقبال اور میزبانی کی۔ قطر نے اسی دورے میں سپین میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اس خبر میں اہم بات شہزادی جواہر بنت حمد کا قطری تاریخ میں پہلی بار کسی تقریب مین شامل ہونا ہے جس کو لیکر سوشل میڈیا پر شور مچا ہوا ہے۔ لوگوں کے مطابق:

۱: متشدد اسلامی ملک قطر کے امیر کی بیوی کا یوں بے پردہ ہونا اس بات کی علامت ہے کہ قانون اور شریعت غریب عوام کیلیئے ہوتی ہے۔

۲: قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے اپنی بیوی کو یوں تقریبات میں لیجا کر امیر قطر دنیا کو پیغام دینا چاہاتا ہے کہ ہم بھی ماڈرن لوگ ہیں۔

۳: امیر قطر نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے سپین میں اپنے اور اپنی بیوی کیلیئے تھوڑی سی عزت خریدی ہے۔

نوٹ: آخری تصویر امیر قطر اور شہزادی جواہر کے اعزاز میں دیئے گئے سرکاری عشائیے کے مینیو کی ہے۔ پوسٹ کا ایک مخفی پیغام اس مینیو میں میں بند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button