عمر فاروق شریم
انڈیا کے 80 فیصد مشرقی جنوبی، مشرقی شمالی، وسطی (تلنگانہ+ مدھیہ پردیش) اور کچھ شمالی مغربی ریاستوں (UP. ھریانہ، چندیگڑھ، پنجاب اور کشمیر) پر مونسون اور WD کیوجہ شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔
مونسون کی ہوائیں مھاراشٹرا اور جنوبی مدھیہ پردیش تک مکمل پھیل چکی ہیں، بحیرہ عرب سے شمالی حصے اور ریاست گجرات longitude 22° تک موجود ہیں۔
بارشوں گا trough ریاست راجستھان تک دیکھ سکتے ہیں۔
کل سے پاکستان کے جنوب میں سب ٹراپیکل ridge بننے سے مونسون کچھ سست ہو گیا ہے شمالی پاکستان میں بھی WD خوب برس رہا ہے۔ اگر WD کا influence نہ ہوتا تو اب تک مونسون سندھ تک پہنچ چکا ہوتا۔
بحر ھند فیز 2:3 میں MJO waves داخل ہو چکی ہیں جو مونسون کو اگلے چار دنوں میں boost up کریں گی۔
21 جون کو بحیرہ عرب میں جو متوقع UAC اور LPA بنیں گے وہ سونے پر سہاگے ice on the cake کا کام کریں گے اور مونسون کو کھینچ کر اگلے چار دنوں تک جنوبی سندھ سے ٹکرائیں گے جو جنوبی سندھ میں پہلی اچھی مونسون بارشوں کا سبب بن سکتے ہیں کراچی، اندرون سندھ اور جنوبی ساحلی سندھ پر تین دن somalian thrust کیوجہ تیز سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔
ہم مون سون کی مسلسل study کر رہے ہیں آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ شریم