کنعان
سعودی عرب کا پاکستانی طلبہ کے لیے 25 جامعات میں وظائف کا اعلان
پیر 13 جون 2022 20:36
پاکستان کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مطابق سعودی عرب کی جامعات میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں۔
ایچ ای سی کے مطابق یہ سکالر شپس (وظائف) پولیٹیکل سائنس، قانون، ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن ، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، ایگریکلچر، عربی/اسلامک سٹڈیز اور میڈیا سائنس میں دیے جا رہے ہیں۔
سکالرشپ کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟
سکالر شپ کے لیے درخواست گزار کا تعلق پاکستان یا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہونا چاہیے۔ 75 فیصد سکالر شپس پاکستان سے طالب علموں جبکہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبہ کو دیے جائیں گے۔ سکالرشپ کے لیے مرد و خواتین دونوں درخواست دینے کے اہل ہیں۔
سکالرشپ حاصل کرنے والوں کو یونیورسٹی کیمپسز میں رعایتی نرخوں پر کھانا، کھیلوں اور تفریح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ زیر کفالت افراد کے لیے سفری اخراجات میں معاونت بھی کی جائے گی۔
سائنس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو ماہانہ 900 سعودی ریال جبکہ آرٹس والوں کو 850 سعودی ریال ماہانہ الاونس دیا جائے گا۔