دینیات

یہ راہیں

فردوس جمال

وہ راہیں کتنی خوبصورت ہوں گی جنہیں کائنات کے عظیم انسان کی قدم بوسی کا شرف ملا ہوگا.

مسجد نبوی شریف سے مسجد قباء تک رسول رحمت صلی اللہ علیہ و سلم جس راستے سے تشریف لاتے اور تشریف لے جاتے تھے اب انہی آثار پر سعودی حکومت نے پیدل چلنے کیلئے خوبصورت ٹریک بنایا ہے.

یہ ٹریک تکمیل کے مراحل میں ہے، اس پر چلتے ہوئے کسی بہشتی راستے کا گمان ہوتا ہے.
اس منصوبے میں یہ شامل ہے کہ ٹریک کو تاریخی معالم سے آراستہ کیا جائیگا، اس پر چلنے والے کو قدیم مدینہ طیبہ کی اک جھلک دیکھنے کو ملے گی.
یہ ٹریک گاڑیوں کے شور سے بھی دور ہوگا، جدید انداز کا یہ ٹریک عبادت اور سیاحت کا امتزاج ہوگا.

رسول اللہ صلی اللہ خصوصاً ہفتہ کے دن مسجد قباء جا کر نفل نماز پڑھتے تھے آپ کبھی پیدل بھی جاتے تھے،جو شخص گھر اور اپنی رہائش سے وضو کرکے یہاں آکر دو رکعت نماز ادا کرے اسے عمرے کا ثواب ملے گا.

Related Articles

مزید چیک کریں
Close
Back to top button