شعبہ بیسک سائنسز اینڈ رلیٹڈ اسٹڈیز مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس کی جانب سے عالمی ورکشاپ کا انعقاد
23 دسمبر 2022 کو شعبہ بیسک سائنسز اینڈ رلیٹڈ اسٹڈیز مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس کی جانب سے کووڈ 19 کے بعد ورچوئل ریئیلٹی کی بڑہتی ہوئی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے "دی پاور آف ہیبٹ "کے نام سے عالمی معیار کی آن لائن (ورچوئل) فری ورکشاپ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔
ورچوئل ورکشاپ میں دنیا بھر کی یونیورسٹیز سے ٹیچرس اور اسٹو ڈنس نے ورچوئلی شرکت کی جبکہ اس کے اہم مقرر محمد نبیل مشرف (عالمی ٹرینر اسپیکر، فاؤنڈر آسٹریلین اسلامک لائبریری ) تھے یہ ورکشاپ مہران یونیورسٹی شھید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالسمیع قریشی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی جبکہ چیف آرگنائیزر پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد میمن (چیئرمین ڈپارٹمنٹ آف بیسک سائنسز اینڈ ریلیٹڈ اسٹڈیز) اور کنوینئر ڈاکٹر بشیر احمد درس (اسسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف بیسک سائنسز اینڈ ریلیٹڈ اسٹڈیز ) تھے۔
جبکہ اس ورکشاپ کے انعقاد میں دو عالمی اداروں آسٹریلین اسلامک لائبریری اور اسلامک سرکل آف آسٹریلیا اینڈ نیوزی لین کی شراکت اور معاونت بھی حاصل رہی۔کامیاب ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کو برقی سرٹیفکیٹس بھی تفویض کئے گئے۔
اس کامیاب ورچوئل ورکشاپ کے بارے میں شرکاء نے انتھائی مثبت تاثر دیا اور اسے انتہائی بہترین علمی ومفید ایکٹوٹی قرار دیا ۔۔شعبہ بیسک سائنسز اور منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں یقینا ایسی ایکٹویٹیز سے دیگر اداروں کو بھی ترغیب ملے گی ۔اس ضمن میں شعبہ بیسک سائنسز کی جانب سے ورچوئلی اور فزیکلی سیمینارز اور ورکشاپس کے انعقاد کا ایک سلسلہ لانچ کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا۔