پاکستانی جامعاتتعلیم

گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی حیدرآباد میں جدید ترین ڈیجیٹل سائبر لیب کا آغا*

 

گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی حیدرآباد میں ڈیجیٹل لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے اکیڈمک بلاک میں لیب کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر کمپیوٹنگ فیکلٹی کے پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی بروہی نے وائس چانسلر، صدور شعبہ جات اور سینئر اساتذہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیجیٹل سائبر لیب میں جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ماڈرن پی سی، بہترین سافٹ ویئر دستیاب ہیں جن کی مدد سے کمپیوٹر، آئی ٹی، ڈیٹا سائنس اور سائبر کرائم کے طلبہ کو تربیت دی جائے گی۔ فائنل ائیر کے طلبہ اپنے اپنے شعبے کے پروجیکٹ پر کام کرسکیں گے۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس سے انسانی طرز زندگی میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں اور مسلسل آرہی ہیں۔ دنیا کے تمام ممالک خود کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں۔ ہمیں بھی اس سمت میں تیزی سے کام کرنا ہوگا۔ ڈیجیٹل ورلڈ میں زیادہ سے زیادہ شیئر حاصل کرنے کے لیے طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ورلڈ میں جرائم بھی جدت اختیار کرگئے ہیں۔ سائبر کرائم اور سائبر اٹیک سامنے آرہے ہیں۔ ان سے نمٹنا ضروری ہے۔ ڈیجیٹل سائبر لیب ایسے تمام اہداف اور مقاصد کو سامنے رکھ کر تیار کی گئی ہے جس سے ہم ایک طرف ماڈرن ورلڈ میں اپنا مقام بناسکیں گے اور دوسری طرف سائبر کرائم اور سائبر اٹیک سے خود کو محفوظ کرسکیں گے۔

 

Related Articles

Back to top button