تعلیم

91 سالہ ملتانی بزرگ کا کارنامہ

ملتان میں 91 سالہ شخص نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔

ملتان کے سینئر طالب علم بابا محمد حنیف چوہدری نے 91 سال کی عمر میں زکریا یونیورسٹی سے پنجابی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد اب وہ مختلف کتابوں پر تحقیق کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیسویں صدی کا ملتان اب میرے قلم کی زد میں ہے، عمر کے باوجود انہیں کتابوں سے محبت ہے۔ سینئر طالب علم نے 1970 میں ماسٹرز اور 2000 میں ایم فل مکمل کیا۔ سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے بیٹے محمد امجد نے کہا کہ انہیں پی ایچ ڈی کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد کو بچپن سے ہی اچھی تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد حنیف 25 سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں جبکہ پنجابی زبان میں تحقیقی کام بھی کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button