پاکستانی جامعات

گورنمنٹ یونیورسٹی کالج حیدرآباد کی فیکلٹی کا سیاحتی و مطالعاتی دورہ

گورنمنٹ یونیورسٹی کالج حیدرآباد کی فیکلٹی نے اپنی قائد وائس چانسلر، ڈاکٹر طیبہ ظریف کی خصوصی معاونت اور ہمت افزائی سے سیاحتی و مطالعتی دورہ کا آغاز کیا اس دورے کا مقصد تعلیمی ترقی کو فروغ دینا اور اداروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔

یہ سفر بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی (بی زی یو) ملتان سے شروع ہوا، جہاں دونوں اداروں کی فیکلٹی ایک دوسرے  کے ساتھ مفید تبادلہ خیال کیا  اپنے تجربات شیئر کیے اور تعاون کے اہداف کو پیش کیا۔

بی زی یو کے بعد، فیکلٹی ممبرز نے کو کوہسار یونیورسٹی مری (کے یو ایم) کی طرف سفر کیا گیا۔اس دوران، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر طارق حسین جلبانی نے وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی سندھ کی ثقافت اجرک اور حاکم علی زرداری   ڈاریکٹر فنانس   ایڈ  نے پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف کی طرف سے وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی کو سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا ۔ گورنمنٹ یونیورسٹی کالج حیدرآباد کی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدرپروفیسر طارق حسین جلبانی، اور  ایسوسی ایشن کے تمام نمائندگان نے  نے ڈاکٹر طیبہ ظریف کے   قیادت اور مسلسل حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس دورہ کی کامیابی کے لیے  ان کی  کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے تعلیمی معیارات کو بڑھانے اور اداروں کے درمیان تعلیمی   وتحقیقی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

اس مطالعتی وسیاحتی دورے نے نہ صرف تعلیمی امور کو مستحکم کرنے کا م بھی موقع فراہم کیا بلکہ ثقافتی افھام وتفہیم اور تعاون کو فروغ دیا  اور امید کا اظھار کیا کہ گورنمنٹ  کالج یونیورسٹی حیدرآباد کی فیکلٹی اس سفر سے  حاصل شدہ تعلقاتی ہم آہنگی کے ثمرات کو مزید مستحکم کر پائے گی ۔

Related Articles

Back to top button