Agriculture & Water resources.

چاول کی پیداوار اور پاکستان

احمد جاوید

تائیوان میں ہر کام جدید آلات کی مدد سے سر انجام دیا جاتا ہے، جب کہ وطن عزیز میں آج بھی پتھر کے زمانے کا بول بالا ہے جہاں سارا کام ہاتھ سے سر انجام دیا جاتا ہے، کیوں کہ ہاتھ سے کام سر انجام دینے سے صحت بہتر ہوتی ہے، یہ الگ بات ہے کہ قوم پھر بھی بیمار رہتی ہے،
تو بات ہو رہی تھی ویتنام کی، تھائی لینڈ اور ویت نام کو دنیا کے چاول کے پیالے کے طور پر جانا جاتا ہے، یہاں پر عالمی چاول کی برآمدات کا 48 فیصد پیدا ہوتا ہے۔

جبکہ پاکستان چاول پیدا کرنے والا دنیا میں دسواں بڑا ملک ہے۔ پاکستان دنیا کے لئے محض 8% چاول ہی اگاتا ہے۔

2019 میں، پاکستان نے 7.5 ملین ٹن چاول کی پیداوار حاصل کی۔ 2016/17 میں، پاکستان نے 6.7 ملین ٹن پیداوار حاصل کی، جس میں سے تقریباً 4 ملین، خاص طور پر پڑوسی ممالک، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کو برآمد کیے گئے۔

امریکی محکمہ زراعت کی غیر ملکی زرعی سروس کی گلوبل ایگریکلچرل انفارمیشن نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق سال2021-22 میں چاول کی ریکارڈ 8.9 ملین ٹن پیداوار حاصل ہوئی، جو کہ پچھلے سال کے 8.4 ملین ٹن کی بنسبت زیادہ ہے،
پاکستان ایگریکلچرل رسرچ کاؤنسل کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے کل 2.5 ملین ہیکٹرز رقبے پر چاول کی کاشت ہوتی ہے جو کہ کاشتکاری کے لائق رقبے کا %10.9 ہے،
کاؤنسل آف ایگریکلچر ایگزیکٹو یوآن آر۔او۔سی۔ کے مطابق تائیوان کی تقریباً 251,000 ہیکٹر زمین پر چاول کاشت کیا جاتا ہے۔
اسٹیٹکس۔کام کی رپورٹ کے مطابق سال 2021-2002 میں
1- انڈیا نے پہلے نمبر پر 18750 ہزار میٹرک ٹن پیداوار عالمی منڈی میں فروخت کی، جبکہ
2- ویتنام نے 6500 ہزار میٹرک ٹن
3- تھائی لینڈ نے بھی 6500 ہزار میٹرک ٹن
4- پاکستان نے 4000 ہزار میٹرک ٹن
5- امریکہ نے 2850 میٹرک ٹن
6- چائنا نے 2200 ہزار میٹرک ٹن
7- برما نے 1900 ہزار میٹرک ٹن
8- کمبوڈیا نے 1400 ہزار میٹرک ٹن
9- برازیل نے 900 سو میٹرک ٹن
10- یوراگوئے نے محض 800 سو میٹرک ٹن۔
ان اعداد و شمار کے مطابق چائنا نے انڈیا سے کم چاول عالمی منڈی میں فروخت کیا اس کی اہم وجہہ یہ ہے کہ چائنا کی اپنی ضرورت انڈیا کے حساب سے زیادہ ہے اگر کل پیداوار کی بات کی جائے تو
1- چائنا 148.3 ملین میٹرک ٹن
2- انڈیا 122.27 ملین میٹرک ٹن
3- انڈونیشیا 35.3 ملین میٹرک ٹن
4- بنگلادیش 34.6 ملین میٹرک ٹن
5- ویتنام 27.38 ملین میٹرک ٹن
6- تھائلینڈ 18.86ملین میٹرک ٹن
7- برما 12.6 ملین میٹرک ٹن
8- فلپائن 12.42ملین میٹرک ٹن
9- پاکستان 8.42 ملین میٹرک ٹن
10- برازیل 8 ملین میٹرک ٹن۔
محض انڈیا کا صوبا پنجاب جو کے پاکستان کے پنجاب کی بنسبت رقبے میں چار فیصد چھوٹا ہے وہاں 11.78 ملین میٹرک ٹن چاول کی پیداوار ہوتی ہے جو کہ پاکستان کی ٹوٹل پیداوار سے 3.36 ملین میٹرک ٹن زیادہ ہے.

ان اعداد و شمار سے اندازہ لگائیں کہ ہم پیداور میں کہاں کھڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید چیک کریں
Close
Back to top button