Livestock & Fisheries
گدھوں اور کتوں کے مالکان ہو جائیں تیار
چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنا چاہتا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں درآمدات اور برآمدات سے متعلق بریفنگ کے دوران وزارت تجارت کے حکام نے اجلاس میں بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے اور کتے خریدنا چاہتا ہے۔کمیٹی کے رکن دنیش کمار نے کہا کہ چین پاکستان سے گدھے اور کتے برآمد کرنے کا کہہ رہا ہے۔ کمیٹی کے رکن مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ ایسی صورت حال میں یہاں سے جانوروں کا گوشت درآمد اور برآمد کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ چین ادویات بنانے ک گدھے کی کھال کا استعمال کرتا ہے۔ کورونا کے باعث چین میں دوسرے ممالک سے گوشت خریدنا یا گدھے اور کتے خریدنا کم ہوگیا۔ سال 2021 میں چین نے 9.38 ملین ٹن گوشت درآمد کیا جو 2020 میں 9.91 ملین ٹن تھا۔افغانستان میں جانور سستے ہیں، لیکن خریدار نہیں۔