حرام چسکے لے لو
تھراپسٹ ثانیہ شاہ
حرام جنسی تعلقات جسمانی ذہنی سکون کیلئے قائم کئے جاتے ہیں زبانی کلامی ھوں یا جسمانی سب کو قدرت حرام کہتی ھے ناجائز کہتی ھے ضمیر کو دھوکا دینے کیلئے محبت عشق نام رکھ لیا جائے تو یہ دلالوں کے نخرے ہیں قدرت ایسے تعلقات کو حرام قرار دے چکی ھے حرام جنسی تعلق کے بعد کونسا سکون ملتا ھے کبھی کسی سے پوچھ کر دیکھیں یا خود بھی سوچ سکتے ہیں کونسا سکون ملا اور اس سکون کی مدت کتنی تھی ؟
یقین مانیں میں سینکڑوں مردوں خواتین سے اس بارے میں انکی عام رائے لے چکی ھوں کسی نے دوسروں کے تجربے بتائے کسی نے اپنے ، کسی ایک تجربے میں بھی کسی ایک شخص کو بھی کبھی سکون نصیب نہیں ھوا سب نے آخر میں صرف یہی بات کی کہ میڈم اس میں بے چینی ھے نفسیاتی مسائل پیدا ھو جاتے ہیں سکون سے ہمیشہ محرومی ملی ،،
ثانیہ کہتی ھے اگر اس ریلیشن میں صرف وقتی چسکا ھے سکون نہیں صرف وقتی غبار دور ھوتا ھے نفسیاتی بیماریاں ہیں گناہ ھے دنیا میں بھی عذاب اور قبر میں بھی عذاب ساتھ ایمان ختم قدرت سے بغاوت کر دی جسمانی بیماریاں ، اپنی ذات کی بے حرمتی ، روح بیمار اسکے بعد فری پیکج زنا جیسے گناہ کا بھاری بوجھ اٹھانا بھلا کس عقل مند کو اتنا مہنگا سودا سوٹ کرتا ھے وزن کیجئے کتنا فائدہ اور کس قدر نقصانات ؟؟ 🤭😂😂😂
How stupid mind settings …