جنوبی ایشیا

پرانی بسیں بند کرنے کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی تکمیل کے بعد کراچی میں پرانی بسوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کا اعلان سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کیا، جن کے پاس محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کا قلمدان بھی ہے۔

ایک بیان میں میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کے آپریٹرز کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہزاروں بسیں لائی جارہی ہیں جس کے لیے چین اور ترکی سے بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں رواں ماہ پیپلز بس سروس شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا: "ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ریڈ لائن منصوبے پر کام زوروں پر ہے جبکہ بلیو لائن منصوبے پر بھی ایک تجویز سامنے آئی ہے”۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اورنج لائن بی آر ٹی منصوبے پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور منصوبہ جون کے آخر تک شروع کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button