بھارت الہ آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال اسلام کے بنیادی حقوق میں سے نہیں ۔
مئی 2020 میں، ہائی کورٹ نے کہا کہ اگرچہ اذان اسلام کا ایک لازمی اور اٹوٹ حصہ ہے، لیکن لاؤڈ اسپیکر یا دیگر آواز بڑھانے والے آلات کے ذریعے اذان دینے کو مذہب کا اٹوٹ حصہ نہیں کہا جا سکتا۔
عدالت نے یہ مشاہدہ بیسولی کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے دسمبر 2021 کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کیا جس میں اذان دینے کے لیے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا تھا۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ "اب یہ قانون طے پا گیا ہے” کہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال اسلامی عبادات کا بنیادی جز نہیں ہے۔ عدالت نے بدھ کے روز یہ فیصلہ اتر پردیش کے بڈاؤن ضلع کے رہائشی عرفان کی طرف سے دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کیا، جو اسے بساؤلی کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے دسمبر 2021 کے حکم کے خلاف عدالت میں اپنا مدعا لے کر گئے تاکہ مجسٹریٹ کے فیصلے پر نظر ثانی ہو سکے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت مل سکے۔
” جسٹس وویک کمار برلا اور وکاس بدھوار کی دو رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئےکہا کہ یہ درخواست بے بنیاد ہے کیوں کہ عبادت کے لئے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کوئی بنیادی چیز نہیں۔ درخواست گزار کے
وکیل سچن کمار شرما نے دلیل دی کہ مجسٹریٹ کے فیصلے سے درخواست گزار کے مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی دراصل مذھب کے بنیادی حقوق کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔