اہم خبریں

حکومت پاکستان کا علامہ اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد، 7 نومبر 2024 – حکومت پاکستان نے ملک بھر میں 9 نومبر 2024 بروز ہفتہ کو علامہ اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ کابینہ ڈویژن کے 20 دسمبر 2023 کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیا گیا ہے جس میں سال 2024 کی عام اور اختیاری تعطیلات کا شیڈول شامل تھا۔

علامہ اقبال ڈے ملک کے عظیم شاعر، فلسفی اور مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یاد میں منایا جاتا ہے، جنہوں نے قوم کے فکری اور ثقافتی ورثے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ دن قوم کے لئے ان کی خدمات اور نظریے کو یاد کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

Back to top button