کاروبار

مچھلیوں کے ساتھ بطخیں پالیں.

مرشد مسعود قاضی

مچھلیوں کے ساتھ بطخیں پالیں
فقط مچھلی پالنے کے مقابلے میں، فش فارم میں مچھلی اور بطخیں ایک ساتھ پالنے میں کہیں زیادہ منافع حاصل ہوتا ہے ۔ مچھلیوں کے ساتھ بطخیں انتہائی آسانی کے ساتھ پالی جاسکتی ہیں۔ اسطرح آپ اپنے فارم سے دوہرا منافع لے سکتے ہیں۔ مچھلی کے ساتھ بطخ پالنے کے کئی فائدے ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں

بطخیں مچھلی کے تالاب کو اپنی بیٹ (ڈراپنگ) سے قدرتی کھاد فراہم کرتی ہیں اسطرح آپ کا تالاب زرخیز ہوتا ہے اور مصنوئی طریقے سے کھاد اور خوراک کی فراہمی کا خرچہ کم ہوجاتا ہے۔ بطخوں کو زرخیز کرنے کی مشین بھی کہا جاتا ہے۔
۔۔۔ بطخیں تالاب میں اگنے والے غیر ضروری پودوں کو کنٹرول میں رکھتی ہیں۔
بطخیں اپنی چونچ سے تالاب کی تہہ میں اپنی خوراک تلاش کرتی ہیں ۔ اسطرح یہ ایک طرح سے آپ کے تالاب میں مفت میں ہل چلاتی رہتی ہیں اسطرح تالاب کے تہہ میں موجود غذائی اجزا کو تالاب میں مچھلیوں کیلئے فراہم کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔
بطخیں کسی حد تک تالاب میں آکسیجن کی فراہمی کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔
۔۔۔ اگر بطخوں کیلئے ڈربہ تالاب کے اوپر بنایا جائے تو اسطرح اضافی زمین کی ضرورت نہیں ہوتی اور بطخوں کی بیٹ سیدھی تالاب میں جاتی ہیں اور اس پر اٹھنے والی مزدوری کا خرچہ بچ جاتا ہے۔
بطخوں کی خوراک کا بڑا حصہ تالاب سے مل جاتا ہے جس میں حشرات، ورم اور لاروے شامل ہیں۔ اسطرح ان کی خوراک پر اٹھنے کا خرچہ کم ہوجاتا ہے۔

مچھلی اور بطخوں کی مشترکہ افزائش کی کامیابی کے امکانات بڑھانے کیلئے ضروری ہے کہ تالاب کا سائیز چھوٹا ہو۔ اور تالاب کی گہرائی کم از کم ایک میٹر یا ساڑھے تین فٹ سے زیادہ ہو۔ مچھلی، بطخ یا مرغیوں یا کسی اور جانور کی کامیاب فارمنگ کیلئے ضروری ہے کہ فارم کو کسی بھی اور قسم کے بزنس کی طرح مکمل توجہ اور نگہداشت دی جائے۔ اور فارم کا آپکے گھر کے نزدیک ہونا بھی ضروری ہے تاکہ آپ یا آپکے گھر والےاسے ذاتی توجہ دے سکیں ۔ یہ اسلئے بھی ضروری ہے کہ چوری سے بچا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button