Agriculture & Water resources.

ترجیحات

انجینئر ظفر اقبال وٹو

انجنئیر صلاح الدین وزارت پانی سے منسلک ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ عالمی بینک کے مطابق 1MAF یا 1 ملئین ایکڑ فٹ پانی کی مالیت ایک ارب امریکی ڈالر بنتی ہے۔ پاکستان کتنا خوشحال ملک ہے جس نے صرف 68 دنوں میں 40 ارب امریکی ڈالر (9124 ارب روپے) بحیرہ عرب میں پھینک دیے۔

40 ایم اے ایف پانی کتنا زیادہ ہےجو ھم نے بحیرہ عرب میں پھینک دیا؟ میں بتاتا چلوں کہ 40 ایم اے ایف کا مطلب ہے: تربیلا، منگلا اور چشمہ ڈیموں کے ذخائر کو مکمل طور پر بھرنا، خالی کرنا پھر بھرنا ،پھر خالی کرنا اور تیسری بار بھرنا۔ یعنی تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر کو تین بار مکمل طور پر بھرنا۔

یا دوسرے الفاظ میں اگر سارے خیبر پختنواہ میں 1.6 فٹ پانی پانی کھڑا کیا جایے تو یہ 40 MAF کے جتنا ھوگا۔
اب 9124 ارب روپے کتنے ہے (عالمی بینک کے مطابق 1MAF پانی کا مطلب ایک ارب امریکی ڈالر ہے)؟ اگر ایک آدمی کی پچاس ہزار تنخواہ مقرر کی جائے تو 15 لاکھ ادمیوں کے لیے 10 سال کے تنخواہ کلیے کافی ھونگے۔ اور 15 لاکھ کا مطلب 15 لاکھ خاندان ھوگیے۔
یہ بہاؤ براہ راست کوٹری بیراج کے نیچے کی طرف جانے والاپانی ھے جو دریا ے سندہ میں اوپر سے ایا
۔

بارش سے پانی کا اندازہ لگایا جائے تو سندھ میں 23 MAF اور بلوچستان سے 16 MAF کا اضافی حجم اس کے علاوہ ھے ۔ جو اوپر 40 MAF کے علاوہ ہے
سب کو شامل کیا جایے تو وہ 15 لاکھ افراد کے لیے 20 سال کے لیے تنخواہ یا 30 لاکھ افراد کے لیے 10 سال کی تنخواہ کافی ھوگی۔

Engr Salah Ud Din
______________________________________________

ترمیم انجینئر ظفر اقبال وٹو

بے حسی کی بات یہ ہے کہ یہ سارا پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی مناسب جگہیں ملک میں موجود ہیں(کالا باغ ڈیم سے ہٹ کر) ۔تربیلا اور منگلا سے اسپل ہونے والا سارا پانی اسٹور ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ہر دوسرے تیسرے سال مالک کی ذات آپ کو دس بیس ملئین ڈالر مالیت کا پانی چند دنوں میں عطا کر دیتی ہے ۔۔۔۔۔۔لیکن ہماری ترجیحات کچھ اور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button